ہاتھ پائوں مارنے پربھی پی ٹی آئی کوسمجھ نہیں آرہی کیا کریں :نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں مگر ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ و ہ کیا کریں ،علیمہ خان کے پاس جو لوگ جمع ہوجاتے ہیں وہ صرف سننے ،دیکھنے اور شغل کیلئے آتے اور نعرے بھی لگا دیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جب اس کراؤڈ کو کہیں کہ لانگ مارچ کریں، تویہ لوگ نہیں نکلیں گے ۔دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا جب سے عمران خان جیل گئے ہیں تو پارٹی کے اندر پھوٹ پڑی ہوئی ہے کہ اصلی لیڈر کون ہے ، مہم کون چلائے گا،پہلے تو یہی کہتے تھے کہ موروثی سیاست نہیں چلے گی، عمران بھی اس کیخلاف تھے ،ہم نے یہ بھی دیکھا ہے ، جس لیڈر کو وہ نامزد کرتے تھے وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتا،عمران خان تویہ چاہتے ہیں کہ احتجاج کرو، لڑائی کرو، علی امین گنڈاپور نے کچھ کوشش کی مگر وہ بھاگ گئے ،وہ ریاست کیخلاف نہیں کھڑے ہوسکے ،اسکے بعد بشریٰ بی بی نے ریاست کیخلاف کھڑے ہونے کی کوشش کی، انہیں بھی کامیابی نہ ملی،اب علیمہ خان احتجاج پر لگی ہوئی ہیں، ان سے بھی کچھ نہیں ہو پا رہا،عمران خان نے جو لیڈرشپ نامزد کی ہے ، ان میں سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی شامل ہیں، یہ سب علیمہ خان کے احتجاج سے ناخوش ہیں،سلمان اکرم ، بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی چاہتے ہیں کہ ہمیں کمپرومائز کرلینا چاہئے مگرعمران خان اورعلیمہ خان کمپرو مائز نہیں کرنا چاہتے ، اسی وجہ سے علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر لانگ مارچ کیس چل پڑا ہے ، سنا ہے اگلے ماہ فیصلہ آنے والا ہے ، لگتا ہے علیمہ خان کو سز ا ہوجائیگی،گرفتار ہوکر جیل چلی جائینگی۔بیرسٹر گوہر کوشش کررہے ہیں کہ ایسانہ ہو،تھوڑی بہت گنجائش نکلے ،میرا خیال ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سننے کیلئے تیار نہیں ،اس نے پی ٹی آئی بارے جوپالیسی اختیار کی ہوئی ہے ،اس میں بالکل کوئی لچک نہیں ،بیرسٹر گوہر اور دیگر لوگوں نے بڑی کو شش کی ہے یہاں تک علی امین گنڈاپور نے کوشش کی تھی،اب سہیل آفریدی بھی کررہے ہیں کہ کوئی لچک نکلے مگراسٹیبلشمنٹ نہیں مان رہی، تین سال سے دیکھ رہے ہیں یہی ہورہا ہے ،آگے بھی یہی ہو گا، ملک میں کوئی تبدیلی آئی تو وہ تحریک انصاف نہیں لائیگی۔



  تازہ ترین   
وفاقی آئینی عدالت نے پیر سوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم کردیا
ایران امریکا تنازع ختم کرنے کی صلاحیت صرف پاکستان کے پاس ہے: صدر آذربائیجان
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
پاسداران انقلاب نے عمان، کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے
آپریشن شعبان کے دوران مزید 5 خوارج جہنم واصل، مجموعی تعداد 76 ہوگئی
ایران کے شہر بندر عباس کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میڈیا
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
بلوچستان کے ضلع واشک میں دہشت گردوں نے 5 پنجابی مزدور قتل کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر