شجر کاری نئی نسل کیلئے تحفہ، جنگلات کا تحفظ گرین فیوچر یقینی بنائے گا : مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں شجرکاری مہم 2025-26 کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 54 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر 5 کروڑ سے زیادہ درخت لگا کر بنجر زمینوں کو سرسبز جنگلات میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، جو صوبے میں سبز انقلاب کامحض آغاز ہے۔ شجرکاری نئی نسل کیلئے تحفہ ہے ،جنگلات کا تحفظ گرین فیوچر یقینی بنائے گا ۔ انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ اکتوبر 2024 سے جون 2025 تک ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی سرسبز و شاداب لینڈ اسکیپ میں تبدیل ہو چکی ہے اور پنجاب آئندہ دنوں میں جنگلات، صاف ہوا اور دریاؤں کا صوبہ بنے گا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ غازی گھاٹ، تھل مکسی، خانانی، پھکوال، لال سوہنرا، میانوالی، گوجرانوالہ اور مری سمیت مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جنگلات کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے اور جی آئی ایس لیب، ڈرونز، سیٹلائٹ امیجری اور آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے درختوں کی نگرانی کی جا رہی ہے ، جس سے غیر قانونی کٹائی، تجاوزات اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کی بروقت نشاندہی ممکن ہو گئی ہے ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 65 نوازشریف سینٹر آف ایمیننس میں داخلوں کیلئے 71 ہزار سے زائد طلبہ امیدوار ہیں جو ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

وزیراعلیٰ نے 14 اگست تک 114 اور ستمبر تک 300 نوازشریف سینٹر آف ایمیننس فعال کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد بن رہا ہے اور سرکاری سکولوں پر عوامی اعتماد کی بحالی کا واضح ثبوت ہے ۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان تعلیمی اداروں میں عالمی معیار کی تعلیم، ہر کلاس میں 30 طلبہ، بہترین اساتذہ اور کم آمدن والے خاندانوں کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل میں نوازشریف سینٹر آف ایمیننس قائم کئے جائیں تاکہ معیاری تعلیم ہر بچے کی دسترس میں آ سکے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر