آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض دیگا

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئی ایم ایف آئندہ چودہ ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3ارب 60کروڑ ڈالر قرض دے گا۔دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامزکی مجموعی مالیت 8ارب 40کروڑڈالرہے جن میں سے پاکستان کو اب تک 4ارب 80 کروڑ ڈالرجاری کیے جاچکے ہیں جبکہ آئندہ 14ماہ کے دوران مزید 3ارب 60 کروڑ ڈالرفراہم کیے جائیں گے ،ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اگلا اقتصادی جائزہ ستمبرمیں ہوگا،آئی ایم ایف مشن چوتھے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں پروگرامز کا اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر میں متوقع ہے جس کے لیے آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے ،بجٹ خسارہ کم کرنے ، ٹیکس ریونیو میں اضافے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر زور دیا ہے ۔ اس کے علاوہ توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی،سرکاری اداروں کی نجکاری، قرضوں کو پائیدار سطح پر لانے اور مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات بھی پروگرام کی اہم شرائط میں شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی،سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی اصلاحاتی اقدامات کرنا ہوں گے ،ستمبر 2027 تک ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے تحت مجموعی 7 ارب ڈالر جاری ہوں گے ،ماحولیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت 1.4 ارب ڈالر ملیں گے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر