نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین: رکن ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچنا شروع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وفود نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان کی میزبانی میں وزارتِ انسانی حقوق کے زیرِ اہتمام یہ اہم کانفرنس 12 تا 13 جولائی 2026کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

وزارتِ انسانی حقوق کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ’’او آئی سی ممالک میں خواتین کا سماجی، معاشی اور سیاسی استحکام: چیلنجز اور آئندہ کا لائحۂ عمل‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے خواتین و خاندانی امور کے وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام، او آئی سی کے ذیلی اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندگان شرکت کریں گے ، جہاں خواتین کے سماجی، معاشی اور سیاسی استحکام کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز وفود کا استقبال وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک، پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف فرح ناز اکبر، وزارتِ انسانی حقوق، وزارتِ خارجہ اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے سینئر حکام نے کیا۔پاکستان کو اس اہم وزارتی کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے، جو اسلامی تعاون تنظیم کے مقاصد سے اس کے مضبوط عزم اور رکن ممالک کے درمیان خواتین کے حقوق، وقار اور بااختیار بنانے کے فروغ کے لیے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا مظہر ہے۔ اس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور پاکستان اس فورم کی صدارت کرتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان تعاون، اتفاقِ رائے اور مشترکہ اقدامات کے فروغ کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

کانفرنس کے دوران اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں خواتین کے سماجی، معاشی اور سیاسی استحکام کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، بہترین تجربات اور کامیاب قومی اقدامات کا تبادلہ کیا جائے گا اور او آئی سی رکن ممالک کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے آئندہ کا مشترکہ لائحۂ عمل وضع کیا جائے گا۔ حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام تمام معزز وفود کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے لیے اسلام آباد میں خوشگوار قیام اور کانفرنس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز مکمل بند، یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ، قیمت چکانا پڑے گی: باقر قالیباف
پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان
جنوبی ایران کے مختلف ساحلی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں، متعدد مقامات متاثر
ایران کے کویت، بحرین، امارات، اردن، قطر اور عمان میں امریکی اہداف پر حملے
عمان کی ایران کو آبنائے ہرمز میں دو الگ الگ بحری راستوں کی تجویز
امریکی حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا، مشیر علی صفری
ایران کو اپنے غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے: امریکی وزیرِ دفاع
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، سینٹ کام کا 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر