واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل وفاقی انتخابات کی نگرانی کرنے والے ادارے الیکشن اسسٹنس کمیشن کے آخری دو کمشنرز کو بھی برطرف کر دیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق برطرف کئے گئے دونوں کمشنرز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نامزد کئے گئے تھے اور انہیں وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری برطرفی کے ای میل نوٹس موصول ہوئے ۔ اس سے قبل رواں سال دو ریپبلکن نامزد کمشنرز بھی مستعفی ہو چکے تھے جس کے بعد کمیشن مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا ہے ۔ڈیموکریٹ رہنماؤں نے اس اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ‘‘غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک’’ قرار دیا ہے ۔



