کراچی (نیشنل ٹائمز)ضلع گھوٹکی کے علاقے قادرپور میں آٹھ سالہ بچی پر گرم تیل پھینکنے کا واقعہ۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی سے جامع اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا واقعہ میں ملوث تمام ملزموں کی فوری گرفتاری یقینی بنانے اور ان کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی یقینی بنانے کا حکم دیا ۔اور کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے شفاف، غیرجانبدارانہ اور میرٹ پر تحقیقات مکمل کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاہے ۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے مسلسل رابطہ رکھا جائے ، انہیں ہر ممکن قانونی معاونت، تحفظ اور مکمل تعاون فراہم کیا جائے ۔



