جلا وطن حسینہ واجد کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)جلاوطن سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی جماعت عوامی لیگ کے سینئر رہنما دسمبر کے قریب بھارت سے بنگلہ دیش واپس جا کر رضاکارانہ طور پر عدالت میں پیش ہوں گے ، اگرچہ بنگلہ دیش واپسی پر مجھے گرفتار یا حتیٰ کہ قتل بھی کیا جا سکتا ہے ۔78 سالہ شیخ حسینہ نے رائٹرز کو انٹرویو میں کہا کہ ان کی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کو شدید دباؤ اور انتقام کا سامنا ہے ، اس لئے وہ ہر صورت اپنے وطن واپس جانا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر موت بھی آئے تو وہ اپنی سرزمین پر آئے ، جہاں ان کے والدین مدفون ہیں۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ 2024 میں حکومت مخالف احتجاج کے بعد بھارت منتقل ہو گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ واپسی کے معاملے پر ان کا کسی غیر ملکی حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی وہ ڈھاکہ حکومت سے کسی خفیہ مذاکرات میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عوامی لیگ نے غلطیاں کی ہیں تو اس کا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے اور ان کی جماعت پر عائد پابندی بھی ختم کی جائے ۔شیخ حسینہ کے مطابق انہوں نے جلاوطنی کے دوران آن لائن رابطوں کے ذریعے عوامی لیگ کی تنظیم نو کا عمل شروع کر رکھا ہے اور وہ جمہوریت، ووٹ کے حق اور سیاسی آزادیوں کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر