آزاد عوام دوست عدلیہ قانون کی حکمرانی اور پائیدار ترقی کی بنیاد : چیف جسٹس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ آزاد، موثر اور عوام دوست عدلیہ قانون کی حکمرانی اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے جبکہ عدالتی اداروں کو ثالثی، انصاف تک رسائی، عدالتی تربیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ جیسے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون اور بہترین تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی زیرقیادت وفد سے ملاقات کی اورمسلم ورلڈ لیگ کی بین المذاہب و بین الثقافتی مکالمے ، اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ، انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف کوششوں اور مسلم دنیا میں انسانی ہمدردی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی قیادت کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ انسانی اقدار کے فروغ میں اہم قرار دیا۔

چیف جسٹس نے وفد کو سپریم کورٹ میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انصاف تک آسان رسائی، ادارہ جاتی شفافیت، عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے ضلعی عدلیہ کے افسران اور تکنیکی عملے کے تبادلہ پروگرام سمیت پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ استعدادِ کار میں اضافہ، باہمی سیکھنے اور عدالتی انتظام و انصرام کے بہترین طریقہ کار سے استفادہ کیا جا سکے ۔شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے مسلم ورلڈ لیگ کے انصاف، رواداری، پرامن بقائے باہمی اور انسانی ہمدردی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں نے انصاف، انسانی وقار، سماجی ہم آہنگی اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لئے ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر