مہنگائی میں اضافہ، پاکستان کی معاشی شرح نموبھی ہدف سےکم : ایشیائی بینک

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی اور معاشی شرح نمو بھی ٹارگٹ سے کم رہے گی،مہنگائی کی اوسط شرح ایک فیصد سے بڑھ کر آٹھ اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ سکتی ہے ، رواں مالی سال بھی معاشی ترقی 4 فیصد ہدف سے کم رہنے کا امکان ہے ، پاکستان میں معاشی ترقی کا تخمینہ 6فیصد ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے براعظم ایشیا میں معاشی ترقی کے امکانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے ،جس کے مطابق بھارت کی معاشی شرح نمو 6.6 فیصد کیساتھ پہلے جبکہ بھوٹان کی دوسرے نمبر پر ہے ، سری لنکا کی معاشی شرح نمو 4 فیصد اورنیپال کی 3.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہرکیاگیا ہے .اے ڈی بی کے مطابق افغانستان کی معاشی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ مالدیپ کی معاشی ترقی کی شرح ایک فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں مختلف ممالک کی معاشی کارکردگی داخلی اصلاحات، سرمایہ کاری، برآمدات اور عالمی معاشی حالات سے متاثر ہوگی تاہم خطے میں مجموعی طور پر ترقی کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر