وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کے لواحقین سے ملاقات، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)کوئٹہ میں بی اے مال کے قریب جاری دھرنا کمیٹی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا کمیٹی اور شہداء کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کی درخواست پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دھرنے کے مقام پر پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سینیٹر منظور کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ بھی موجود تھے، دھرنا کمیٹی سے مذاکرات صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی سربراہی میں کیے گئے۔

اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ پہلے دن سے دھرنا کمیٹی کے ساتھ رابطے میں تھے اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، میرا تعلق آپ سے اور آپ کے بزرگوں سے ہے، یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، میں اپنی عوام کے شانہ بشانہ تھا، ہوں اور رہوں گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر حکومت سے کوئی غلطی ہوئی تو اسے تسلیم کیا جائے گا اور اس کا ازالہ بھی کیا جائے گا، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بطور وزیراعلیٰ اور چیف آف بگٹی وہ اپنے تمام وعدوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ شہداء کے ورثا کو مالی معاوضہ، سرکاری ملازمتیں اور ان کے بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی موجودگی میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں اور حکومت ان پر مکمل عمل کرے گی، ریاست اور صوبے کو بدنام کرنے کی سازش کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے دھرنا شرکا کو محب وطن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک اور بلوچستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور عوام مل کر امن و استحکام کے لیے کام جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر