عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک 10 سالہ توانائی پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے فنڈ فراہم کرے گا، مالی معاونت بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، رقم سے قومی پاورگرڈ کو جدید بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، منصوبے سے بجلی کی بندش میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

عالمی بینک کے مطابق ونڈ پاور کی مزید 640 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی، منصوبہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، جدیدٹرانسمیشن نظام سے بجلی کی لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی، منصوبہ گھریلو، صنعتی،تجارتی صارفین کو بہتر بجلی فراہمی میں معاون ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت پاکستان میں بجلی کے نظام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق مزید محفوظ بنایا جائے گا، منصوبے سے ہر سال تقریباً 8 لاکھ 32 ہزار ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے، منصوبہ حکومت کی پاور سیکٹر اصلاحات کو بھی تقویت دے گا۔

ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی ترسیل بہتر اور نظام زیادہ مستحکم ہوگا، پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کا حصہ بڑھانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر