امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے

واشنگٹن، تہران(نیشنل ٹائمز) امریکہ نے ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بحرین اور کویت میں بھی خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کویت میں امریکی فوج کے 2 اڈوں اور بحرین میں بھی 2 امریکی اڈوں پر حملہ کیا۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے دوبارہ حملے کیے تو ردعمل خطے میں موجود دیگر امریکی اڈوں تک بھی پھیل جائے گا۔

امریکی حملوں کے چند گھنٹے بعد کویتی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کا فضائی دفاع کا نظام دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کر رہا ہے جبکہ بحرین کی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ ملک میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور شہریوں کو قریب ترین محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران پر نئی لہر میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، اس کی افواج نے ایران کے خلاف حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کیا ہے، جس کا مقصد ایران کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی اور بے گناہ شہری ملاحوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کویتی فوج نے کہا ہے کہ فضائی دفاع کا نظام دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کر رہا ہے، اگر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو وہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا ہے کہ ملک میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام کی جانب چلے جائیں۔

اس سے قبل امریکہ نے ایران کے مختلف علاقوں پر حملے کیے تھے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بوشہر، بندر عباس اور ابو موسیٰ جزیرے سمیت متعدد مقامات حملوں کی زد میں آئے۔

امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے ایران کے خلاف حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کیا ہے، جس کا مقصد ایران کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی اور بے گناہ شہری ملاحوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

امریکی مرکزی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے وسائل، میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہیں، بحری صلاحیتیں، اور ایران کے ساحلی علاقوں میں واقع فوجی لاجسٹک انفراسٹرکچر شامل ہیں۔

یہ تازہ حملے اس دعوے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں جس میں امریکی افواج نے کہا تھا کہ انہوں نے ایران میں 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر