صوبے کی تمام شاہراہوں پر لین مارکنگ یقینی بنائی جائے: مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صرف 75 دن میں 1129 سڑکیں مکمل کرکے پنجاب حکومت نے ترقی کی رفتار کا نیا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا،پنجاب نے رفتار کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے روڈز کی تعمیر و بحالی کے لئے 3 شفٹوں میں دن رات کام کیا اور 11 ارب روپے کی تاریخی بچت بھی کی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری راجہ جہانگیرانور نے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سوہنے پنڈ سوہنیاں راہواںپروگرام کے تحت دیہی روڈ انفراسٹرکچر میں پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ نے پنجاب کی تمام شاہراہوں پر لین مارکنگ کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دے دیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ صرف 75 دنوں میں 30 ارب روپے کی لاگت سے 1129 سڑکیں اور 1795 کلومیٹر طویل نیٹ ورک مکمل کیا گیا۔ اجلاس میں روڈ سیکٹر پورٹ فولیو اور فنڈز کے استعمال کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے 75 دنوں میں 1795 کلومیٹر طویل سڑکیں مکمل کرنے پر محکمہ مواصلات وتعمیرات کی کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی۔

انہوں نے لاہور رنگ روڈپر 6 نئے جدید سروس ایریاز قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی ، نئے سروس ایریاز سے سالانہ 50 کروڑ روپے کی متوقع آمدن ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رنگ روڈ کی خوبصورتی اور ناردرن لوپ کی بحالی کے پلان کی بھی منظوری دے دی ، رواں سال دسمبر تک تمام 6 سروس ایریاز مکمل طور پر فعال کر د ئیے جائیں گے ۔ اجلاس میں پنجاب بھر کی سڑکوں کے انٹری ایگزٹ پوائنٹس کی بیوٹیفکیشن کا پلان پیش کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ انیشیٹو، لوکل روڈز اور تکمیل کے قریب منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 125 ارب روپے مختص کئے گئے ۔ اجلاس میں پنجاب میں نئی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 51 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی،دریں اثنا وزیراعلیٰ سے ارکان صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین خان اورمحمد عون جہانگیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل، امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، مریم نواز نے خصوصی پیغام میں نشان حیدر پانے والے حوالدار لالک جان شہید کی وطن کیلئے لازوال قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اورکہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا، ارض وطن پرجانیں نچھاور کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیوں کا قرض کبھی اتارا نہیں جاسکتا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر