رجسٹرار کو درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر واپس کرنے کا اختیار نہیں : وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی آئینی عدالت نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ رجسٹرار کو کسی آئینی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر واپس کرنے کا اختیار حاصل نہیں، کیونکہ درخواست قابلِ سماعت ہے یا نہیں اس کا  فیصلہ صرف  عدالت کر سکتی ہے ،جسٹس حسن اظہر رضوی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر چیمبر اپیل پر 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ رجسٹرار کا کردار صرف انتظامی نوعیت کا ہے ۔عدالت نے قرار دیا کہ رجسٹرار آفس صرف انتظامی نوعیت کے اعتراضات عائد کر سکتا ہے اور درخواست صرف اسی صورت واپس کر سکتا ہے جب وہ متعلقہ قواعد کے مطابق دائر نہ کی گئی ہو۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ رجسٹرار آفس کسی صورت عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا، کیونکہ آئین میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں کہ عدالتی اختیارات کسی انتظامی افسر کو تفویض کیے جائیں۔عدالت نے اپنے فیصلے کہا کہ انتظامی افسر کو عدالتی اختیار دینا آئین میں درج اختیارات کی تقسیم کے اصول کے منافی ہے ۔وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ رجسٹرار آفس کسی آئینی درخواست کو غیر سنجیدہ قرار دینے کا بھی مجاز نہیں۔تحریری فیصلے کے مطابق رجسٹرار آفس نے رضیہ اسلم کی آئینی درخواست 14 فروری کو ناقابلِ سماعت ہونے کا اعتراض لگا کر واپس کر دی تھی، جس کے خلاف درخواست گزار نے چیمبر اپیل دائر کی تھی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مذکورہ اصولی فیصلہ جاری کیا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر