شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا ، اسلام آباد میں ایک لڑکی کو بچا تے ہوئے شہید ہونے والے پاک فضائیہ  کے افسر گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، پاک فضائیہ کے سینئر افسران، جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید افسر کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی عظیم قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قربانی پاکستان ایئر فورس اور مسلح افواج کی بہترین روایات کی عکاس ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید افسر نے ایک شہری کی جان بچاتے ہوئے فرض شناسی، جرات و ایثار کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ایئر چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ نہ صرف وطن کے دفاع بلکہ شہریوں کی جان، عزت اور وقار کے تحفظ کے لئے بھی ہر وقت پرعزم ہے ،ظہیر بابر سدھو کا مزید کہنا تھا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی بے مثال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر رہے گی۔ 



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر