ایک روز میں12880عازمین کی گھربیٹھے حج رجسٹریشن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پندرہ دنوں میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، گزشتہ روز 12 ہزار 880عازمین نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کی،منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ کے مطابق حج پورٹل یا موبائل ایپ پاک حج کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل نہایت آسانی سے ممکن ہے ،یہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کی جانب اہم قدم ہے ، وزارت مذہبی امور نے اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے ،نیشنل آئی ٹی بورڈ کا تیار کردہ حج مینجمنٹ سسٹم عازمین حج اور وزارت کے درمیان رابطے کا آسان ذریعہ بن گیا ہے ، ایک لاکھ 87 ہزار افراد نے سرکاری جبکہ 63 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا،رجسٹرڈ عازمین حج میں 3 ہزار پی ایچ ڈی، 45 ہزار ماسٹرز اور 60 ہزار پیچلرز تعلیم کے حامل ہیں، 33 تا 44 سال کے عازمین حج 76 ہزار کی تعداد کے ساتھ نمایاں ہیں۔



  تازہ ترین   
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر