شہبازشریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار ماریہ فرنانڈا اسپینوسا کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ماریہ فرنانڈا اسپنیوسا نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے اسپینوسا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کے دیرینہ عزم اور اقوام متحدہ کو ہمیشہ دی جانے والی خصوصی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی آئندہ قیادت، اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے احترام اور منشورِ اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان فعال بین الاقوامی تعاون کے ذریعے اقوام متحدہ کے تینوں بنیادی ستونوں کو متوازن انداز میں آگے بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ماریہ فرنانڈا اسپینوسا نے وزیراعظم کی جانب سے خیرمقدم پر ان کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ علاقائی امن کوششوں میں پاکستان کے قائدانہ کردار کے ساتھ ساتھ گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں اس کی فعال اور مؤثر شمولیت کو سراہا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر