غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی :ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا :اسد قیصر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق سپیکر قومی اسمبلی وپی ٹی آئی رہنما ء اسد قیصر نے کہا ہے کہ 2 غیر ملکی خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کاواقعہ پاکستان کی ساکھ اور بین الاقوامی تشخص کو شدید نقصان پہنچانے کا باعث بنا ، نہایت سنگین نوعیت کے اس معاملہ نے پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیئے ۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘پر جاری بیان میں اسد قیصر نے کہاکہ اس کیس میں مجسٹریٹ پر دبا ؤڈالنے اور حقائق کو چھپانے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں، پورے معاملے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات جج کی نگرانی میں کرائی جائیں ، گھناؤنے جرم میں جو بھی ملوث ثابت ہو یا جس نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا ہو اسے قانون کے مطابق سخت ترین سزا  دی جائے ۔ دوسری طرف سابق سپیکر قومی اسمبلی وپی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے ، اس موقع پر سینیٹر دلاور خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں ضلع صوابی کی تمباکو صنعت سے متعلق معاملات پر خصوصی توجہ دی گئی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر