عمران، بشری کو اگر قید تنہائی میں رکھا تو کیوں؟ کتنی دیر؟ کس قانون کے تحت ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی سے متعلق دائر درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ اور جیل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی مبینہ قید تنہائی کے خلاف علیمہ بی بی اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قید تنہائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل رپورٹ اور جیل ریکارڈ دیں کہ اگر قیدی تنہائی میں رکھا گیا تو کیوں رکھا گیا ؟، کس قانون کے تحت ؟ کتنی دیر کیلئے ؟ اور کیا یہ سزا ہے ؟۔

فاضل جج نے مزید کہا کہ درخواستیں قابل سماعت ہیں یا نہیں ؟ رپورٹس آنے کے بعد عدالت طے کرے گی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل رپورٹ جمع کرائیں کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰبی بی کی جیل میں کیسی حالت ہے ؟، دونوں کو کیا سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،یہ تفصیلات بھی جمع کرائیں کہ قید تنہائی کے الزامات میں کتنی صداقت ہے ؟ تفصیلات جمع کرائیں،قابل سماعت ہونا اور کیس کے میرٹ رپورٹس سامنے آنے کے بعد فیصلہ ہو گا،قید تنہائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جمع کروائیں،کس قانون کے تحت کتنے عرصے کیلئے کن حالات میں قید تنہائی میں رکھا گیا رپورٹ دیں،جیل ریکارڈ ، رجسٹر ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات دو قیدیوں کے حوالے سے ساتھ لیکر آئندہ سماعت پر آئیں۔عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ آئی جی جیل خانہ جات سپرنٹنڈنٹ جیل لیول کا افسر آئندہ سماعت پر عدالت پیش کریں،ایسا افسر جس کو کیس کے حالات و واقعات متعلق آگاہی ہو،عدالت نے 6 اگست کیلئے تمام فریقین سے رپورٹس طلب کر لیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر