سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ کا رواں سال وطن واپسی کا اعلان

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اسی سال اپنے ملک واپس جائیں گی۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی  ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شیخ حسینہ نے کہا کہ انہیں موت کا کوئی خوف نہیں اور ان  کے خلاف دیا گیا فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور سیاسی محرکات پر مبنی عمل کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہامیرے خلاف بے شمار سازشیں کی گئیں، لیکن میں ہر سازش کا مقابلہ کرتی رہی۔ عوام نے مجھے پانچ مرتبہ ووٹ دے کر وزیر اعظم منتخب کیا اور میں نے ملک کی بے مثال ترقی کے لیے کام کیا۔سزائے موت کے فیصلے کے باوجود وطن واپسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہامیں واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ تمام رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود میں اسی سال اپنے ملک واپس جا ؤں گی۔واضح رہے گزشتہ سال نومبر میں ڈھاکہ کی ایک عدالت نے شیخ حسینہ کو اشتعال انگیزی، قتل کے احکامات دینے اور مظالم روکنے میں ناکامی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ بنگلہ دیش مسلسل بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کرتا آ رہا ہے ۔78 سالہ شیخ حسینہ اگست 2024 میں طلبا کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے بعد ہمسایہ ملک بھارت فرار ہوگئی تھیں۔ اس تحریک نے ان کی 15 سالہ سخت گیر حکمرانی کا خاتمہ کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر