شنگھائی (شِنہوا) نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں کامیابی کے ساتھ 5 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے 3 سالہ فلوٹنگ ریٹ نوٹ جاری کئے ہیں جن کی قیمت سکیورڈ اوورنائٹ فنانسنگ ریٹ 30 بیسز پوائنٹس پر مقرر کی گئی۔
بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں بانڈ جاری کیا ہے جو اس کے مالی وسائل کے ذرائع کو متنوع بنانے اور مختلف مالیاتی منڈیوں میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
شنگھائی میں قائم نیو ڈیویلپمنٹ بینک کو برکس کے بانی رکن ممالک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ نے اس مقصد کے لئے قائم کیا تھا کہ برکس ممالک میں بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقی کے منصوبوں کے لئے مالی وسائل فراہم کئے جائیں۔ اس کے علاوہ بینک ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک میں بھی ایسے منصوبوں کی معاونت کرتا ہے تاکہ عالمی ترقی اور معاشی نمو کے لئے کثیرجہتی اور علاقائی مالیاتی اداروں کی موجودہ کوششوں کی تکمیل کی جا سکے۔
نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے پہلی بار مکاؤ میں بانڈ جاری کر دیا



