مکاؤ کا مزید سرحدی بندرگاہوں پر چہرے کی شناخت کے ذریعے امیگریشن کلیئرنس بڑھانے کا فیصلہ

مکاؤ (شنہوا) چین کے جنوبی مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے حکام نے بتایا کہ مکاؤ جمعہ سے چہرہ سکین کرنے والی سمارٹ امیگریشن کلیئرنس سروس کا دائرہ کار چھنگ ماؤ پورٹ اور ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ برج پورٹ کے ژوہائی-مکاؤ ہال تک وسیع کرے گا۔
یہ فیصلہ پبلک سکیورٹی پولیس فورس، پبلک سکیورٹی فورسز افیئرز بیورو آف مکاؤ اور ژوہائی کے بارڈر انسپکشن حکام نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ یہ سروس، جو خودکار راستوں پر بغیر دستاویزات کے کلیئرنس کے لئے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے، پہلی بار نومبر 2025 میں ہینگ چھن پورٹ پر شروع کی گئی تھی۔
پبلک سکیورٹی کے محکموں کے مطابق اس توسیع کی بدولت اب مکاؤ کے تمام مشترکہ معائنہ مراکز پر امیگریشن کلیئرنس ‘فیس سکین’ کے ذریعے مجموعی طور پر 204 خودکار چینلز پر دستیاب ہوگی۔”
اس سروس کے لئے رجسٹریشن کرانے کے بعد ایسے مسافر جن کی عمر 14 سال یا اس سے زیادہ ہے اور وہ مکاؤ کے رہائشی، ہانگ کانگ کے مستقل رہائشی یا مین لینڈ کے رہائشی ہیں، ان تینوں پورٹس پر نصب مشترکہ معائنے کے آٹومیٹڈ چینلز پر امیگریشن کلیئرنس کے لئے “فیس سکین” کا استعمال کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر