ریاض (نیشنل ٹائمز)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے رواں سال “خادم الحرمین الشریفین گیسٹ پروگرام برائے حج، عمرہ اور زیارت” کے تحت دنیا کے 16 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 1000مرد اور خواتین عازمین عمرہ کی سرکاری سطح پر میزبانی کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔۔۔
اس پروگرام کو سال بھر کے دوران چار مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے گروپ میں 16 ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 عازمین عمرہ شامل ہوں گے ۔ ان ممالک میں انڈونیشیا، تیمور لیسٹے ، فلپائن، ملائیشیا، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ویتنام، میانمار، لاس، سنگاپور، چین، جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، تائیوان اور منگولیا شامل ہیں۔سعودی عرب نے اس اقدام کو امت مسلمہ کی خدمت اور عالمی اسلامی روابط کے فروغ کا حصہ قرار دیا ہے ۔



