شنگھائی اور سٹاک ہوم کے درمیان براہ راست پروازیں 6 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع

سٹاک ہوم (شِنہوا) چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز نے 6 سال کی معطلی کے بعد شنگھائی اور سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔ اس موقع پر شنگھائی سے آنے والا ایئربس اے 330 طیارہ شام کے وقت سٹاک ہوم آرلانڈا ہوائی اڈے پر اترا۔
بعد ازاں یہ طیارہ 250 سے زائد مسافروں کے ساتھ شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے روانہ ہوا جس کے ساتھ اس روٹ کا دوبارہ باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
ایئر لائن کے مطابق یہ سروس ہفتے میں تین بار پیر، جمعرات اور ہفتہ کو چلائی جائے گی۔ براہ راست پروازوں کی بحالی سے سفر کا دورانیہ کم ہوگا اور چین اور سویڈن کے درمیان سفر مزید آسان ہو جائے گا۔
چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز اور سویڈن کی سرکاری کمپنی سویداویا ایئر پورٹس نے سٹاک ہوم آرلانڈا ایئرپورٹ پر اس روٹ کی بحالی کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر مسافروں کو یادگاری تحائف دیئے گئے جن میں سٹیشنری اور سنیکس شامل تھے۔
سویداویا ایئرپورٹس کی ایوی ایشن بزنس ڈائریکٹر الزبتھ ایکٹیلیئس نے کہا کہ یہ روٹ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کی بحالی کا سویڈن میں طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سروس کی بحالی سے چین اور سویڈن کے درمیان اور چین اور یورپ کے درمیان کاروبار، سیاحت اور عوامی روابط مزید مضبوط ہوں گے جبکہ تجارتی تعاون، ثقافتی تبادلے اور سفری روابط کو بھی فروغ ملے گا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر