چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر کی سی پی پی سی سی کو پارٹی اور ملک کے مرکزی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی تاکید

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے مرکزی امور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے ان خیالات کا اظہار سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی چیئرپرسنز کونسل کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
وانگ نے سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ مربوط علاقائی ترقی کے فروغ، ہمہ جہت دیہی بحالی کو آگے بڑھانے اور سب کے لئے مشترکہ خوشحالی کے حصول جیسے امور پر سرگرمی سے اپنی تجاویز اور مشورے پیش کریں۔
انہوں نے معاشی، سائنسی اور تکنیکی شعبوں سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سی پی پی سی سی کے ارکان کی رہنمائی کے لئے کوششوں پر زور دیا تاکہ وہ معائنوں، موقع پر دوروں اور تجاویز کے ذریعے مستقبل کی صنعتوں کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنی رائیں سامنے لا سکیں۔
انہوں نے سیاسی مشیروں کے لئے اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ وہ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کی مربوط ترقی، باصلاحیت افراد کی تربیت اور ایک قومی سٹریٹجک ٹیلنٹ پول کی تعمیر جیسے کلیدی مسائل پر گہری تحقیق اور مشاورت کریں۔
اجلاس میں 14ویں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 18ویں اجلاس کے ایجنڈے کے مسودے اور شیڈول پر بحث کرکے منظوری دی گئی، یہ اجلاس اگست کے آخر میں بیجنگ میں منعقد ہوگا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر