سیاسی استحکام کی علامت برطانیہ مسلسل بحرانوں کی زد میں

لندن(نیشنل ٹائمز) کیئر سٹارمر گزشتہ 10 برسوں میں مستعفی ہونے والے چھٹے برطانوی وزیراعظم بن گئے ہیں، جو کہ گزشتہ دو صدیوں میں ملک کی تاریخ میں سیاسی تنزلی  کی سب سے تیز ترین رفتار ہے ۔برطانیہ جو کبھی عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی استحکام کا مینار سمجھا جاتا تھا، اب مسلسل بحرانوں کی زد میں ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس شدید سیاسی بدامنی کی درج ذیل بڑی وجوہات ہیں۔ سنہ 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد سے برطانوی عوام کا معیارِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ کورونا وبا اور یوکرین جنگ کی وجہ سے ملکی قرضے جی ڈی پی کے 100فیصد کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس نے حکومتی اخراجات کو جکڑ کر رکھ دیا ہے ۔ حکومتیں عوام کے گرتے ہوئے معیارِ زندگی کو سنبھالنے اور غیر قانونی امیگریشن جیسے سنگین مسائل کو حل کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہیں، جس سے سماجی اور سیاسی خلیج گہری ہو گئی ہے ۔بریگزٹ (Brexit) کے اثرات کے حوالے سے دس سال قبل یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے نے ملک کے طویل مدتی خارجہ اور معاشی ماڈل کو تہ و بالا کر دیا، جس سے سکاٹ لینڈ میں آزادی کی تحریک کو بھی دوبارہ ہوا ملی۔تاریخ دانوں اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ برطانیہ اس وقت ایک انتہائی گہرے گڑھے میں گر چکا ہے ۔ کیئر سٹارمر کے بعد اب گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم کا نام اگلے وزیراعظم کے طور پر سب سے مضبوط امیدوار کے روپ میں سامنے آ رہا ہے ۔سابق وزیراعظم رشی سوناک نے نئے آنے والے رہنما کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برنہم کے پاس ملک کو سنبھالنے کا کوئی ٹھوس اور واضح پلان نہ ہوا، تو وہ بھی سابقہ وزرائے اعظم کی طرح صرف اس سوچ میں راتوں کی نیندیں گنوا بیٹھیں گے کہ آخر نظام کام کیوں نہیں کر رہا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر