چینی وزیراعظم نیو چیمپئنز کے 17ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چینی وزیراعظم لی چھیانگ 23 سے 24 جون تک دالیان میں منعقد ہونے والے نیو چیمپئنزکے 17ویں سالانہ اجلاس (اے ایم این سی) میں شرکت کریں گے۔
ترجمان نے پیر کے روز بتایا کہ وزیراعظم لی افتتاحی اجلاس میں شرکت کرکے خصوصی خطاب کریں گے، اس کے علاوہ وہ غیر ملکی معززین سے ملاقاتیں کریں گے اور کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو بھی کریں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان، گنی کے وزیراعظم امادو اوری باہ، قازقستان کے وزیراعظم اولزاس بکتینوف، جمہوریہ کوریا کے وزیراعظم کم من سیوک، منگولیا کے وزیراعظم نیام-اوسور اوچرال اور مونٹی نیگرو کے وزیراعظم میلوجکو سپاجیچ بھی اس سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی، کاروباری، تعلیمی اور میڈیا برادری کے 1,700 سے زائد نمائندے اس اجلاس کا حصہ بنیں گے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر