93 فیصد اسرائیلیوں نے ایران کو مشرق وسطیٰ جنگ کا فاتح قرار دیا:سروے

یروشلم(نیشنل ٹائمز)اتوار کوجاری ہونے والے ایک سروے کے مطابق اسرائیلی عوام کی بھاری اکثریت کا خیال ہے کہ ایران مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اور اس کے بعد امریکا کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے ۔یہ سروے 3ہزار644 افراد پر مشتمل تھا، جو 17 سے 20 جون کے درمیان یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی اور اگام انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے کیا گیا، اور اس میں امریکاایران معاہدے کے  بعد عوامی رائے کا واضح عکس سامنے آیا۔سروے کے مطابق93فیصد افراد نے کہا کہ ایران اس تنازع میں فاتح رہا یا اسے زیادہ فائدہ ہوا، جبکہ 83 فیصد کے مطابق اسرائیل کی طویل المدتی سلامتی کمزور ہوئی ہے ۔نتائج میں یہ بھی سامنے آیا کہ دائیں بازو کی جماعتوں کے ووٹرز میں بھی 93 فیصد 

 افراد سے زائد نے تسلیم کیا کہ ایران اس جنگ میں کامیاب رہا۔امریکا ایران معاہدے کی مخالفت بھی واضح طور پر زیادہ رہی، جہاں64فیصد افراد نے اس کی مخالفت کی جبکہ صرف 12 فیصد نے حمایت کی۔رپورٹ کے مطابق یہ نتائج اسرائیلی قیادت پر اعتماد کے بڑے بحران کی نشاندہی کرتے ہیں۔ تقریباً تین چوتھائی یعنی 73فیصد افراد نے وزیراعظم نیتن یاہو کے فوجی آپریشن کے دعوؤں پر یقین ظاہر نہیں کیا، جبکہ 57فیصد نے ان کی جنگی حکمت عملی کو ناکام یا کمزور قرار دیا۔سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیتن یاہو کی سیاسی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی ہے ، جو مارچ کے آغاز میں40فیصد تھی اور جون میں کم ہو کر 29 فیصد رہ گئی۔اس کے باوجود لبنان میں حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت اب بھی برقرار ہے ۔ تقریباً 49 فیصد افراد نے لبنان میں دوبارہ بڑے فوجی آپریشن کی حمایت کی، چاہے اس سے امریکا کے ساتھ کشیدگی ہی کیوں نہ بڑھے ، جبکہ صرف 21 فیصد اس کے مخالف تھے ۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر