چینی محققین نے زیبرا فش میں سیمی- کلوننگ کے لئے نئی ٹیکنالوجی تیار کر لی

بیجنگ (شِنہوا) سائنسی جریدے سیل ریسرچ میں شائع ہونے والے ایک حالیہ تحقیقی مضمون میں بتایا گیا ہے کہ چینی محققین نے زیبرا فش میں سیمی- کلوننگ کی ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔
سیمی کلوننگ جانوروں کی انفرادی نمونے پیدا کرنے کا ایک طریقہ ہے، جبکہ ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی نشوونما اور ان کی بیماریوں کے مطالعے کے لئے زیبرا فش کو ایک انتہائی اہم نمونے کے جاندار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس)کے مطابق اس وقت دستیاب ٹیکنالوجیز میں بعض خامیاں یا محدود کارکردگی پائی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے اس شعبے میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ زیبرا فش کے ماڈلز کی تیز رفتار اور موثر تیاری طویل عرصے سے ایک بڑی رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔
سی اے ایس سنٹر فار ایکسی لینس ان مولیکیولر سیل سائنس کے محققین نے ایسی زیبرا فش، جو آگے نسل بڑھانے کے قابل ہوں، کی تیاری کے لئے بلاسٹوسسٹ مرحلےکے تازہ ہیپلائیڈ خلیات کا استعمال کیا۔ اس طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کے بعد کامیابی کی شرح بڑھ کر تقریباً 30 فیصد تک پہنچ گئی۔
ہیپلائیڈ بلاسٹوسسٹ سیل نیوکلیئر ٹرانسفر پر مبنی یہ ٹیکنالوجی یکساں خصوصیات کی حامل سیمی کلونڈ زیبرا فش پیدا کرتی ہے۔ ہیپلائیڈ ایمبریوز میں بیک وقت کئی جینیاتی تبدیلیاں کر کے یہ طریقہ کار مختلف جینیاتی امتزاج والے ڈونر خلیات کی یکمشت تیاری کو ممکن بناتا ہے اور اس سے نر اور مادہ دونوں اقسام کی سیمی کلونڈ زیبرا فش پیدا کی جا سکتی ہیں۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کا کہنا ہے کہ ان نئی دریافتوں نے سیمی کلوننگ کے اس نظام کو زیبرا فش کے جینیاتی تجزیے کے لئے ایک انتہائی قیمتی اور مفید پلیٹ فارم بنا دیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر