چین درآمدی کوٹہ پورا ہونے پر آسٹریلیا سے گائے کے درآمدی گوشت پر اضافی محصول عائد کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا سے درآمد کئے جانے والے گائے کے گوشت پر موجودہ محصول کے علاوہ مزید 55 فیصد اضافی محصول عائد کرے گا جس کا اطلاق ہفتہ سے ہوگا۔
چین نے یکم جنوری 2026 سے گائے کے درآمدی گوشت پر حفاظتی اقدامات نافذ کر رکھے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت مختلف ممالک کے لئے مخصوص درآمدی کوٹے مقرر کئے گئے ہیں اور کوٹے سے زیادہ درآمدات پر اضافی محصول عائد کیا جاتا ہے۔
ان اقدامات کے مطابق کسی بھی ملک کی برآمدات جب اس کے سالانہ کوٹے کی حد تک پہنچ جائیں تو اس کے تین دن بعد سے اس ملک سے درآمد ہونے والے گائے کے گوشت پر 55 فیصد اضافی محصول عائد کر دیا جاتا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت آسٹریلیا سے درآمد کئے جانے والے گائے کے گوشت کا حجم 18 جون کو مختص کردہ کوٹے کے 100 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر