جون کے وسط تک بیجنگ کی بندرگاہوں کے ذریعے سرحد پار سفری دوروں کی تعداد ایک کروڑ سے متجاوز

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ جنرل سٹیشن آف ایگزٹ اینڈ انٹری فرنٹئیر انسپکشن نے پیر کے روز بتایا ہے کہ جون کے وسط تک بیجنگ کی بندرگاہوں کے ذریعے سرحد پار سفری دوروں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10.5 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے اور ملک نے یہ سنگ میل 2025 کے مقابلے میں آدھا مہینہ پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔
سٹیشن سے وابستہ اہلکار لیو یان نے بتایا کہ مجموعی سفری دوروں میں غیر ملکی شہریوں کا حصہ 30 فیصد سے زائد رہا، جن کی تعداد 34 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔ یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔
لیو نے مزید بتایا کہ بیجنگ آنے والے تمام غیر ملکی مہمانوں میں سے 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ویزا فری انٹری یا عارضی داخلے کے اجازت نامے کی پالیسیوں کے تحت بیجنگ کے پورٹس کے ذریعے چین میں داخل ہوئے۔ ان میں سے زیادہ تر آمد سیاحت، کاروباری روابط یا خاندانی ملاقوں کے لئے تھی۔
چینی مین لینڈ کے باشندوں نے رواں سال اب تک بیجنگ کے پورٹس کے ذریعے 60 لاکھ 33 ہزار سرحد پار سفری دورے کئے جن میں جمہوریہ کوریا، تھائی لینڈ اور سنگاپور سب سے مقبول بیرونی ممالک میں شامل رہے۔
چین اس وقت متعدد ممالک کے شہریوں کے لئے ویزا سہولیات کی پالیسیوں پر عملدرآمد کر رہا ہے جس میں یکطرفہ ویزا چھوٹ، باہمی ویزا چھوٹ اور ٹرانزٹ ویزا چھوٹ کی پالیسیاں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر