چین کے وسطی صوبے میں ورلڈ یوتھ ڈیوبلپمنٹ فورم کا آغاز

ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی شہر ووہان میں “ورلڈ یوتھ ڈیویلپمنٹ فورم 2026” کا آغاز ہو گیا، جس میں اقوام متحدہ کے اداروں، بین الاقوامی نوجوانوں کی تنظیموں اور 120 سے زائد ممالک کے 500 سے زائد شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔
بہتر دنیا کے لئے نوجوانوں کی قیادت میں ترقی کے موضوع کے تحت منعقدہ اس فورم میں تخلیقی معیشت اور جدید ثقافت، مصنوعی ذہانت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور رضاکارانہ خدمات و غربت میں کمی کے حوالے سے 3 موضوعاتی سیشن شامل ہیں۔ فرانس، برازیل، جرمنی، آسٹریلیا، کینیا اور چین سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں نے نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے ایسے منصوبوں کی نمائش کی جو ماحولیاتی گورننس، اختراعی اور انٹرپرینیورشپ جیسے وسیع تر امور کا احاطہ کرتے ہیں۔
اس تقریب کے دوران شِنہوا نیوز ایجنسی سے وابستہ تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ نے ایک رپورٹ جاری کی جس کا عنوان “چینی نوجوان: نئے دور کے محنت کش اور عالمی مددگار” ہے۔
یہ تقریب اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے اور چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو پر عملدرآمد کے لئے نوجوانوں کی طاقت کو یکجا کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔
اس فورم کی مشترکہ میزبانی آل چائنہ یوتھ فیڈریشن، چین میں اقوام متحدہ کے ادارے اور فورم کی آرگنائزنگ کمیٹی کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر