جنیوا (شِنہوا) سوئس وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ کے تفریحی مقام برگن سٹاک میں امریکہ، ایران، قطر اور پاکستان کے درمیان طے شدہ مذاکرات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ “سوئٹزرلینڈ ان مذاکرات کے لئے سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔ برگن سٹاک میں اس حوالے سے متعلقہ ابتدائی تیاریاں جاری ہیں۔”
امریکہ اور ایران کے درمیان عبوری امن معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق ابتدائی مذاکرات جمعہ کو ہونا طے پائے تھے۔
لبنانی نشریاتی ادارے ‘المیا دین’ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی مذاکراتی وفد نے لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث سوئٹزرلینڈ کا اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے بھی جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے سوئٹزرلینڈ کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے کیونکہ مذاکرات کے منصوبوں کو “حتمی شکل نہیں دی گئی تھی۔”
امریکہ-ایران طے شدہ مذاکرات موخر کر دیئے گئے، سوئٹزرلینڈ



