چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز نے شنگھائی اور زیورخ کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

جنیوا (شِنہوا) چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز نے شنگھائی اور سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔
چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کا ایئر بس اے 350-900 طیارہ جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق7 بج کر 41 منٹ پر زیورخ ایئرپورٹ پر اترا جس میں 260 سے زائد مسافر سوار تھے۔ بعد ازاں یہی طیارہ اسی روز تقریباً 200 مسافروں کے ساتھ شنگھائی کے لئے روانہ ہوا جس کے ساتھ دونوں شہروں کے درمیان براہ راست فضائی روٹ کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔
ایم یو 255 اور ایم یو 255 کوڈ والی یہ پروازیں ہفتے میں 3 روز یعنی منگل، جمعرات اور اتوار کو چلائی جائیں گی۔ ’’شنگھائی میں موسم گرما‘‘ کے عنوان سے افتتاحی پرواز میں شہر کی ثقافتی اور سیاحتی خصوصیات کو اجاگر کیا گیا۔
زیورخ ایئرپورٹ نے پہلی پرواز کا واٹر سیلوٹ کے ذریعے طیارے کا استقبال کیا۔ چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز نے شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے اور زیورخ ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریبات بھی منعقد کیں جہاں مسافروں کو خصوصی طیارہ نما کھلونے، یادگاری قلم اور دیگر تحائف دیئے گئے۔
شنگھائی-زیورخ براہ راست روٹ سوئٹزرلینڈ کے لئے چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کی دوسری سروس ہے۔ اس سے قبل ایئر لائن نے 2025 میں شنگھائی-جنیوا روٹ شروع کیا تھا۔ اس وقت چائنہ ایسٹرن واحد چینی ایئرلائن ہے جو چین سے زیورخ کے لئے براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر