سری لنکن صحافیوں کا چین کے صوبہ یون نان میں ترقی کا مشاہدہ

کونمنگ (شِنہوا) سری لنکا کے سینئر صحافیوں کے ایک گروپ نے چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کا اپنا 10 روزہ مطالعاتی دورہ مکمل کیا۔ اس دوران انہوں نے تجارت، زراعت اور ثقافتی ورثے کے مقامات کا دورہ کیا، انہیں چین کی ترقی اور جنوبی ایشیا کے ساتھ اس کے روابط کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔
یہ پروگرام معاصر چین اور عالمی مطالعات کی اکیڈمی کی جانب سے ترتیب دیا گیا تھا جس میں سری لنکا کے 10 سے زائد ذرائع ابلاغ کے اداروں کے 20 سینئر صحافیوں کو یون نان کے مختلف مقامات پر دوروں، انٹرویوز، خطابات اور تبادلہ خیال کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔
اس پروگرام میں دسویں چین-جنوبی ایشیا نمائش، کافی کے باغات، پوئر چائے کے باغات، اناج کی نقل و حمل کا صنعتی پارک اور اقلیتی برادری کے قدیم دیہات کا دورہ شامل تھا۔
اکیڈمی کی صدر لی یافانگ نے امید ظاہر کی کہ چین اور سری لنکا کے صحافی سچی خبروں کے قلمکار بنیں گے جو چینی جدیدیت، ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور دیہی احیا کی حقیقت معروضی انداز میں پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صحافی باہمی تعاون کے فروغ کا ذریعہ بنیں گے اور دنیا کے سامنے چین-سری لنکا تعاون کی سچی اور جامع خبریں پیش کریں گے، نیز تہذیبوں کے درمیان باہم سیکھنے کے عمل کو فروغ دے کر اپنے تجربات کے ذریعے چین-سری لنکا دوستی کی خبریں دنیا تک پہنچائیں گے۔
سری لنکا روپاواہنی کارپوریشن کے شعبہ بین الاقوامی تبادلہ کے ڈائریکٹر اور وفد کے سربراہ موتی لال ہیسیلا نے کہا کہ یہ پروگرام صحافیوں کو چینی عوام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
سری لنکا براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی نیوز اینکر فاطمہ طاہر نے کہا کہ اس خوبصورت ملک میں دیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے، لوگ بہت دوستانہ اور مددگار ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ ایک دورہ کافی ہے، مجھے بار بار یہاں آنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خاص طور پر چین کی چائے کی ثقافت سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
سری لنکا کے ٹی وی ڈیرانا کے صحافی دلیپا ہین نائیکے نے کہا کہ وہ چین کے متوازن نقطہ نظر سے متاثر ہیں کیونکہ یہ ملک اپنی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے ثقافتی ورثے کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔
ہین نائیکے نے کہا کہ اگرچہ یہ میرا چین کا پانچواں دورہ ہے لیکن دنیا کے اس ابھرتے ہوئے دیو کو دیکھ کر میرا دل نہیں بھرتا۔ انہوں نے اپنے سکرپٹ کے لئے کافی معلومات اکٹھی کر لی ہیں جنہیں وہ سری لنکا میں نشر کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری آخری گزارش ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لئے اس طرح کے مزید پروگرام ترتیب دیئے جائیں، کیونکہ چین ہمیشہ ایک نمونہ رہا ہے۔
سنڈے آبزرور کے صحافی بواناکا پریرا جو 20 سے زائد بار چین کا دورہ کر چکے ہیں، نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ مجھے چین میں اتنا طویل وقت قیام کرنے کا موقع ملا ہے۔ میں یون نان اور چین کو زیادہ گہرائی سے دیکھ سکا ہوں۔
پریرا نے مزید کہا کہ ہمیں چین کو ویسا ہی دیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے جیسا وہ ہے۔ زمین پر قدم رکھیں، چین کا حقیقی مشاہدہ کریں اور پھر چین کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کریں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر