پیرس :فلسطینی شہریوں ،صحافیوں کو اعزازی شہریت کی منظوری

پیرس،ریاض(نیشنل ٹائمز)پیرس میں سٹی کونسل نے فلسطینی شہریوں اور صحافیوں کو اعزازی شہریت دینے کی منظوری دے دی ہے جسے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا علامتی اظہار قرار دیا گیا ہے ، میئر ایمانوئل گریگوار کے مطابق یہ اقدام امن کیلئے عزم اور مظلوم لوگوں کی حمایت کا پیغام ہے ،قرارداد میں غزہ کی انسانی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا گیا۔پاکستان اور سعودی عرب سمیت 8 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مغربی کنارے میں دو مساجد کو نذر آتش کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔مشترکہ بیان میں سعودی عرب، ترکیہ ، پاکستان، مصر ،قطر، متحدہ عرب امارات، اردن اور انڈونیشیا نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیاں قابل تشویش ہیں،نیویارک میں امریکی وفاقی پراسیکیوٹرز نے کیلیفورنیا کے ایک شہری پر دہشت گردی اور مالی فراڈ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ملزم ردا مازن پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تقریباً 6لاکھ ڈالر اکٹھے کیے جن میں سے 1لاکھ16ہزار ڈالر حماس کو بھیجے گئے ۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر