بیجنگ بین الاقوامی کتاب میلے کا آغاز، ایک ہزار 700سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی کنونشن سنٹر میں 32 ویں بیجنگ عالمی کتب میلے کا آغاز ہوگیا جس میں 82 ممالک اور خطوں سے 1700 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں، نمائش میں تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار کتابوں کے عنوانات پیش کئے گئے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے پہلے روز میلے کا دورہ کیا اور جائزہ لیا۔
5 روز تک جاری رہنے والا یہ میلہ 60 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔ اس میں مقامی، غیر ملکی اور آن لائن اشاعت سمیت دیگر شعبوں کے لئے خصوصی حصے مختص کئے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات اس سال میلے میں “مہمان خصوصی ملک” کے طور پر شرکت کر رہا ہے۔
میلے میں روس، جرمنی اور اٹلی سمیت 20 سے زائد ممالک نے اپنے قومی گوشے قائم کئے ہیں۔ اس کے علاوہ سپرنگر نیچر، پینگوئن رینڈم ہاؤس اور سینگیج سمیت 30 بڑے بین الاقوامی اشاعتی ادارے بھی اپنی مطبوعات پیش کر رہے ہیں۔
آن لائن پبلشنگ کے سیکشن میں ٹین سینٹ، دوئین اور نیٹ ایز جیسی کمپنیاں آن لائن ادب، گیمز اور متحرک فلموں کے شاہکار پیش کر رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر