روس کے یوکرین پرحملے جاری ،مزید8 افراد ہلاک

کیف (نیشنل ٹائمز)یوکرینی حکام کے مطابق منگل کے روز روسی حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ گزشتہ روز ہی جی سیون رہنماؤں نے ماسکو پر دباؤ مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔روس نے 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک لاکھوں شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملک کا بڑا حصہ جنگ کی تباہ کاریوں کا شکار ہے ۔فرانس کے شہر ایویان میں جی سیون رہنماؤں اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات کے دوران روس پر پابندیاں مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔یوکرینی حکام کے مطابق گزشتہ روز وسطی علاقے دنیپروپیٹرووسک میں ایک گاڑی پر روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں ایک 87 سالہ خاتون اور اس کا 51 سالہ بیٹا شامل ہیں، جبکہ تیسری ہلاکت کی شناخت جاری ہے ۔ڈونیٹسک کے شہر سلوویانسک پر روسی گولہ باری سے مزید3 افراد ہلاک ہوئے ، جبکہ جنوبی علاقے خیرسون میں ڈرون حملوں میں2 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد کہا کہ روس کو جنگ ختم کرنے کے لئے معاہدہ کرنا چاہئے ۔



  تازہ ترین   
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر