تیل کی قیمتیں کم ، عالمی سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکا ایران معاہدہ پرجاپان،جنوبی کوریا کی سٹاک مارکیٹس میں 5 فیصد اضافہ

نیویارک،لندن ،ٹوکیو (اے پی پی ، اے ایف پی)امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے اور آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کی خبروں کے بعد پیر کو عالمی مالیاتی منڈیوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔رائٹرز کے مطابق یورپی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران مثبت رجحان رہا، جہاں یورو سٹاکس 50 اور ڈیکس فیوچرز میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایف ٹی ایس ای فیوچرز 0.7 فیصد اوپر گئے ۔ امریکی سٹاک فیوچرز میں بھی بہتری دیکھی گئی، ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 1.2 فیصد اور نیسڈیک فیوچرز 1.9 فیصد تک بڑھ گئے ۔ایشیا میں بھی مارکیٹس نے مضبوط ردِعمل دیا، جاپان کانکئی 225 انڈیکس5فیصد اضافے کے ساتھ 69317 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 5.2 فیصد اضافے کے بعد نمایاں طور پر مضبوط سطح پر بند ہوا۔خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بھی واضح کمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ 3.86 فیصد کمی کے بعد 83.47 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ4.2فیصد کمی کے ساتھ 80.68 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔ لندن مارکیٹ میں بھی تقریباً 5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی جو تنازع کے آغاز کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ایک بڑی تبدیلی ہے ۔توانائی کے شعبے سے وابستہ کمپنیوں کے شیئرز میں کمی کے باوجود مجموعی طور پر عالمی مارکیٹس میں تیزی غالب رہی۔ پیرس، فرینکفرٹ اور دیگر یورپی مارکیٹس میں بھی تقریباً ایک فیصد تک اضافہ دیکھا گیا جبکہ ایشیائی حصص بازاروں میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص نے نمایاں کردار ادا کیا۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر