روس کا یوکرین پر بڑاحملہ ،11ہلاک،تاریخی گرجا گھرمتاثر

کیف (نیشنل ٹائمز)روس نے یوکرین کے مختلف بڑے شہروں پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے جبکہ دارالحکومت کیف میں واقع تاریخی اور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج قرار دی گئی پیچرسک لاورا آرتھوڈوکس خانقاہکے مرکزی گرجا گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے مجموعی طور پر 70 میزائل اور 611 ڈرون فائر کئے جن میں سے 50 میزائل اور 582 ڈرون تباہ کر دئیے گئے تاہم متعدد حملے اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے ۔یوکرینی حکام کے مطابق چار افراد کیف میں اور پانچ خارکیف میں ہلاک ہو ئے جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران ریاستی ایمرجنسی سروس کے اہلکار بھی نشانہ بنے ۔کیف میں حملے کے دوران پیچرسک لاورا خانقاہ کے مرکزی گرجا گھر کی چھت میں آگ لگ گئی جس کے شعلے شہر کے مختلف حصوں سے دیکھے گئے ۔ یوکرینی صدر و لودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا کہ روس نے دانستہ طور پر مذہبی مقام کو نشانہ بنایا اور اسے یوکرینی ثقافت اور شناخت پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے جی7 ممالک سے مطالبہ کیا کہ روس پر مزید دباؤ بڑھایا جائے ۔ دوسری جانب روس نے خانقاہ کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نقصان ایک امریکی ساختہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل کے باعث ہوا جو یوکرینی دفاعی نظام کا حصہ تھا۔روس کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ اس کے حملے فوجی اہداف کے خلاف تھے ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر