10ماہ میں تیار ہونیوالا کسوہ (غلاف) آج خانہ کعبہ کی زینت بنے گا

مکہ مکرمہ(نیشنل ٹائمز)عقیدت و احترام کا عظیم مظہر، 10 ماہ کی شبانہ روز محنت، مہارت اور جذبہِ ایمانی سے تیار ہونے والا کسوہ (غلافِ کعبہ) آج (پیر) کی شب خانہ کعبہ کی زینت بنے گا۔الحرمین شریفین انتظامیہ نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ کسوہ(غلاف)کی تبدیلی کا مرحلہ وار آغاز پیر کو نمازِ عصر کے بعد ہوگا۔

اس دوران شاذروان کے حلقوں کی تنصیب اور پردہ ہٹانے کے بعد عشا ء کے بعد پرانے غلاف کی سلائیاں ادھیڑی جائیں گی، جس کے بعد نصف شب 12بجے مرکزی تقریب میں نیا کسوہ کعبہ پر چڑھایا جائے گا۔ کمپلیکس حکام نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ غلاف کی تیاری کا عمل دس ماہ تک جاری رہتا ہے ، جس میں ریشم کی صفائی، رنگائی، خطاطی اور کڑھائی کے پیچیدہ مراحل شامل ہیں۔غلاف پر موجود قرآنی آیات کو نمایاں کرنے کے لیے خالص سونے اور چاندی کی تاروں کا استعمال کیا جاتا ہے ، جو اسے سال بھر موسم کی تبدیلیوں کے باوجود پائیدار اور چمکدار رکھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر