چین میں جنوری تا مئی ریلوے کے ذریعے سفری دوروں کی تعداد 1.9 ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے بتایا ہے کہ سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران چین میں ریلوے مسافروں کی آمدورفت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ مسافروں کی تعداد اور سروس کے معیار میں بہتری دیکھی گئی ہے۔
چائنہ ریلوے کے مطابق جنوری سے مئی کے دوران ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے تقریباً 1.97 ارب سفری دورے ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.7 فیصد زیادہ اور ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔
ملک کی ویزا فری سفری پالیسی کی بدولت مسافروں کے بہاؤ میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے نیٹ ورک نے غیر ملکی مسافروں کے سفر میں سہولت فراہم کی اور اس عرصے میں ایک کروڑ 2 لاکھ سے زائد غیر ملکی مسافروں کے سفری ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال سے 35.5 فیصد اضافہ ہے۔
اس دوران سرحد پار ریلوے سفر میں بھی اضافہ جاری رہا۔ چین-لاؤس ریلوے نے ایک لاکھ 67 ہزار مسافروں کو سہولت فراہم کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے جبکہ گوانگ ژو-شین زین-ہانگ کانگ ہائی سپیڈ ریلوے نے ایک کروڑ 45 لاکھ 30 ہزار سرحد پار سفری دورے ریکارڈ کئے جو 14.5 فیصد اضافہ ہے۔
چائنہ ریلوے کے مطابق اس دوران کمپنی نے مقامی ثقافتی اور سیاحتی اداروں کے ساتھ مل کر سیاحت کے فروغ کے لئے ملک بھر میں ایک ہزار 400 سیاحتی ٹرینیں چلائیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر