چین کے تعاون سے کنوؤں کے منصوبے سے زمبابوے کے 75 ہزار سے زائد افراد کو صاف پانی کی فراہمی

ہرارے (شِنہوا) چین نے پانی کے 300 کنوؤں کا انتظام جنوبی افریقی ملک زمبابوے کے حوالے کر دیا جس سے وہاں کے 75 ہزار سے زائد شہریوں کو صاف پانی میسر آیا ہے۔
چین کے تعاون سے کنویں کھودنے کے منصوبے کا آغاز 2024 میں ہوا جو 4 صوبوں کے 300 دیہات پر محیط تھا۔
زمبابوے میں چین کے سفیر ژو ڈنگ نے مانیکالینڈ صوبے میں کنویں حکام کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنویں نہ صرف روزمرہ استعمال اور کاشتکاری کے لئے صاف اور محفوظ پانی فراہم کرتے ہیں بلکہ پانی سے لگنے والی بیماریاں کم کرنے اور زرعی استحکام میں بھی مدد کرتے ہیں۔
ژو نے کہا کہ پانی تک قابل اعتماد رسائی کے ساتھ مقامی افراد میں فصلوں کی کاشت، مویشی پالنے، مرغی بانی اور سبزیوں کی کاشت فروغ پا رہی ہے۔ اس منصوبے سے ہزاروں خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملی اور انہیں تعلیم و بہتر روزگار کے حصول کے لئے کام کرنے کا وقت میسر آیا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران چین نے زمبابوے میں 1300 سے زائد کنویں کھودے ہیں، اس اقدام سے تقریباً پانچ لاکھ لوگوں کو صاف پانی اور آبپاشی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
وزیر بلدیات و تعمیرات عامہ ڈینیئل گاروے نے اس تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنویں آفات سے متاثرہ برادریوں میں پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی صورتحال بہتر بنائیں گے۔
وزیر نے اس منصوبے کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا یہ زمبابوے کی قومی ترقی کی حکمت عملی اور ویژن 2030 میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کا مقصد زمبابوے کو اپر مڈل انکم والی معیشت میں تبدیل کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر