سوشل میڈیا انفلونسرز اور کانٹینٹ کریئیٹرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے بجٹ 2026-27 میں سوشل میڈیا انفلونسرز، یوٹیوبرز اور دیگر ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز کی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

فنانس بل کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔ یہ ٹیکس اس وقت وصول کیا جائے گا جب متعلقہ شخص کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوگی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل رہائشی افراد کی سوشل میڈیا آمدن سے 5 فیصد ٹیکس کاٹا جائے گا، جبکہ غیر رہائشی افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونے والی رقوم پر بھی اسی شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔

فنانس بل میں سوشل میڈیا انفلونسر کی تعریف بھی شامل کی گئی ہے، جس کے مطابق ایسا کوئی بھی شخص یا ادارہ جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے آمدن حاصل کرتا ہے، اس قانون کے دائرہ کار میں آئے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانا اور مختلف شعبوں میں ٹیکس نظام کو یکساں بنانا ہے۔ مجوزہ اقدام سے یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے آمدن حاصل کرنے والے افراد متاثر ہوں گے۔

فنانس بل کی منظوری کے بعد یہ ٹیکس نئے مالی سال سے نافذ العمل ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر