پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر کہا ہے کہ ایران معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہا ہے، ممکنہ معاہدے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنی ریڈ لائنز پر قائم ہے، جب حکام کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے تو حکومت باضابطہ اعلان کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہا ہے اور داخلی سطح پر مشاورت جاری ہے، جب تک تمام متعلقہ فریقین حتمی اتفاق رائے تک نہیں پہنچتے اس وقت تک معاہدے کو حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ترجمان نے کہا پاکستان اور قطر ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں تاہم امریکہ کی حالیہ کارروائیوں اور اقدامات نے سفارتی عمل پر اثر ڈالا۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران نے مجوزہ معاہدے کے مسودے کے بڑے حصے پر اتفاق کیا تھا لیکن امریکہ نے مذاکرات کے دوران بار بار اپنے مؤقف میں تبدیلی کی، تہران اپنی بنیادی ریڈ لائنز پر قائم ہے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر