شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے زرعی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں کسان تنظیموں، ڈیری و لائیو سٹاک، ویلیو ایڈڈ سیکٹر، بیج بنانے والی کمپنیوں اور قومی اور ملٹی نیشنل اداروں کے نمائندے شامل تھے۔

مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ سے قبل اس ملاقات کا مقصد بجٹ کے حوالےسے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت تھی، شرکاء نے موجودہ علاقائی صورتحال میں امن کے قیام کیلئے وزیراعظم کی قیادت میں امن کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

وفد کے شرکاء نے حالیہ متعارف کرائی گئی سیڈ پالیسی اور زرعی اصلاحات کا خیر مقدم کیا اور اسے زرعی شعبے کیلئے گیم چینجر قرار دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے میں زرعی شعبہ انقلابی تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، چینی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے تعاون سے PARC کو زرعی تحقیق میں تیزی لانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی اور زرعی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے ملک بھر سے ماہرین اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر روابط اور وفاقی اور صوبائی پالیسیوں و ضوابط میں ہم آہنگی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہائبرڈ بیجوں کے فروغ، باغبانی کی ترقی، زرعی میکانائزیشن اور ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے صوبے، بالخصوص بلوچستان، جامع منصوبہ پیش کریں، ازسرنو تشکیل شدہ کاٹن بورڈ کا فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی پائیدار ترقی، غذائی تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے شرکاء کی جانب سے ڈیری اور لائیو سٹاک کے فروغ کیلئے پیش کی گئی تجاویز کا خیرمقدم کیا، وفد کو حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے حوالےسے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وفد کے ارکان کو بریفنگ دی گئی کہ زرخیزی سکیم کے تحت چھوٹے کسانوں کو بینکوں کی جانب سے 1 ملین روپے تک کی آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، کسانوں کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب رسک کوریج سکیم اور کراپ لاس انشورنس فراہم کی جا رہی ہے۔

شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ ڈیری اور لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے نیشنل اینیمل ہیلتھ ایکٹ اور نیشنل بریڈنگ پالیسی کے مسودات تیار کر لئے گئے ہیں، وفد کے شرکاء نے زرعی شعبے سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

وفد نے پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور حکومت کی معاشی و ترقیاتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وفد میں ارشد اقبال ، ذیشان بیگ، محمود نواز شاہ ، عماد ملک، رانا نسیم ، احسن مصطفیٰ باجوہ، جہانگیر ترین ، فہد پٹیل، شہزاد امین ، خضر عالم خان، آمنہ آصف باجوہ، ظہور حسین ، عثمان ظہیر، احمد قادر، آفاق ٹوانہ، شوکت رسول، خالد کھوکھر شامل تھے

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری شامل تھے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر