چین نے دنیا کے تیسرے طویل ترین دریا پر عظیم آبی گزرگاہ کے منصوبے کا آغاز کر دیا

ووہان (شِنہوا) چین نے دنیا کے تیسرے طویل ترین دریائے یانگسی پر بڑھتی ہوئی بحری نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے عظیم آبی گزرگاہ کے ایک منصوبے کی تعمیر شروع کر دی، اس منصوبے میں جہاز رانی کا وہ لاک بھی شامل ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا اندرونی آبی لاک بن جائے گا۔
چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے پیر کے روز چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر یی چھانگ میں افتتاحی تقریب کے دوران تھری گورجز آبی گزرگاہ نامی نئے منصوبے کا باضابطہ آغاز کیا۔
77.2 ارب یوآن (تقریباً 11.3 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے اس منصوبے کے تحت تھری گورجز ڈیم کے موجودہ جہاز رانی لاک کے شمال میں 5سطح پر مشتمل دوہرے ٹریک والا نیا شپ لاک تعمیر کیا جائے گا۔ تھری گورجز ڈیم دنیا کا سب سے بڑا آبی وسائل اور پن بجلی کا منصوبہ شمار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دریا کے زیریں حصے میں واقع ایک چھوٹے ڈیم کی جہاز رانی سہولیات کو بھی جدید بنایا جائے گا۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد تھری گورجز کی سالانہ مال برداری صلاحیت تقریباً دوگنی ہو کر33 کروڑ 60 لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی۔
یہ منصوبہ چین کے 15ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران شروع ہونے والا پہلا بڑا تعمیراتی منصوبہ ہے۔ یہ دور چین کے اس ہدف کے حصول کے لئے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے جس کے تحت ملک 2035 تک بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کو عملی شکل دینا چاہتا ہے۔



  تازہ ترین   
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر