وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی بجٹ 10جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی۔

وفاقی بجٹ 10جون کو پیش نہ کرنے کا فیصلہ صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں ہوا۔

صوبوں کی طرف سے 1700 ارب روپے وفاق کو فراہم کرنے کا فیصلہ تکنیکی کمیٹیاں کریں گے، تکنیکی کمیٹیوں کی تشکیل آج متوقع ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج کے بجائے کل 10جون کو ہوگا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بجٹ کے کئی امور تاحال فائنل نہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے ابھی چیزوں کا حتمی شکل اختیار کرنا باقی ہے، اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، وقت انتہائی قلیل اور محرم الحرام بھی ہے۔

قبل ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں حالیہ الیکشن اور بجٹ سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال ہوا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّہ ملاقات موجود تھے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دوران ملاقات قومی سلامتی، داخلی اور علاقائی صورتِ حال، معیشت، اگلے مالی سال کے بجٹ، گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات، آزاد کشمیر کی صورتحال، امن و امان اور قومی اہمیت کے امور پر گفتگو کی۔

بجٹ تجاویز اور عوامی ریلیف سے متعلق بات کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور دیا، انہوں نے ہدایت کی کہ آنے والے بجٹ میں شرحِ ترقی اور عوامی فلاح کی سکیموں کو ہم آہنگ کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر