کسی بھی جنگ بندی کا اطلاق لبنان کے تمام علاقوں پر ہونا چاہیے، حزب اللہ

بیروت(نیشنل ٹائمز)لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے عہدیدار اور رکن پارلیمنٹ ابراہیم الموسوی نے کہا ہے کہ کسی بھی جنگ بندی کا اطلاق لبنان کے تمام علاقوں پر ہونا چاہیے، صرف دارالحکومت یا مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔

الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم الموسوی نے کہا کہ جنگ بندی صرف بیروت یا جنوبی مضافاتی علاقوں تک محدود نہیں ہونی چاہیے، جنوبی لبنان کا کیا ہوگا؟ پورے ملک میں بلا شرط اور مکمل جنگ بندی کیوں نہیں کی جا سکتی؟۔

انہوں نے کہا کہ ایران لبنان کے معاملے کو امریکہ کے ساتھ سودے بازی کیلئے استعمال نہیں کر رہا، لبنانی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ جنگ میں لبنان کی کوئی ایسی سٹریٹجک اہمیت نہیں ہے جو ایران کیلئے سودے بازی کا ذریعہ بن سکے، ایران لبنان کی مدد کر رہا ہے، اب لبنان اس پوزیشن میں نہیں کہ ایران کی مدد کر سکے۔



  تازہ ترین   
گلگت بلتستان میں عام انتخابات کا آغاز، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کانٹے دار مقابلہ
اسرائیل کے جنگ بندی کے باوجود حملے، لبنانی بریگیڈیئر جنرل سمیت 12 افراد شہید
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ پر مشاورت آج ہوگی
ایران رجیم چینج میں ناکامی، موساد کے نئے سربراہ نے نائب کو برطرف کر دیا
کسی بھی جنگ بندی کا اطلاق لبنان کے تمام علاقوں پر ہونا چاہیے، حزب اللہ
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، امریکہ ایران جنگ پر تبادلہ خیال
پاکستان قابل اعتماد ثالث، ایران امریکا جنگ بندی میں کردار سراہتے ہیں: چین
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر