خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد

پشاور(نیشنل ٹائمز)پاکستانی سکیورٹی فورسزکے ہاتھوں گرفتار خارجی دہشتگرد عمر دین عرف جذبہ کا اعترافی بیان میں کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کو افغانستان میں موجود خارجی کمانڈروں سے مالی معاونت حاصل ہوتی ہے۔

گرفتار خارجی عمر دین عرف جذبہ نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ اس نے والد سے لڑنے کے بعد ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی۔

عمر دین نے بتایا کہ خوارج کو افغانستان سے مالی وسائل اور اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے، افغانستان سے اسلحہ پاکستان سمگل کیا جاتا ہے، تمام خارجی کمانڈروں کے ساتھ 60 سے 70 افغانی ہیں اور میں نے بھی افغانستان سے راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ چلانے کی ٹریننگ لی۔

گرفتار خارجی کا کہنا ہے کہ یہ خوارجی نیٹ ورک شادی خیل بیس پر حملے اور کوٹہ خواہ روڈ پر دھماکے میں بھی ملوث تھا، اس واقعہ میں7 پولیس اہلکار ماہ رمضان میں شہید ہوئے۔

عمر دین عرف جذبہ نے فتنۃ الخوارج کی اصلیت کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی کمانڈر شریعت کےنفاذ اور جہاد کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، ان کا اسلام سے دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

گرفتار نوجوان نے بتایا کہ خوارجی منشیات کے عادی ہیں اور مرکز کے اندر غیراخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں، خوارجی کمانڈر اپنی پسند کے لڑکوں سے غیراخلاقی حرکات کرتے ہیں۔

عمر دین نے انکشاف کیا کہ یہ خوارجی گروہ بھتہ خوری، گاڑیاں چھیننے اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہے، میری تمام نوجوانوں سے اپیل ہےکہ وہ خوارج کے جھوٹے دعوؤں سے بچیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر